انڈونیشیا میں 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

اے پی پی  |  Apr 16, 2024

جکارتہ۔16اپریل (اے پی پی):انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں منگل کوصبح 3 بجکر 18 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More