پاکستانی سفیر منیر اکرم کی اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل فار پیس کیپنگ سے ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

اے پی پی  |  Apr 16, 2024

اقوام متحدہ ۔16اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل فار پیس کیپنگ جین پیئر لاکروکس سے ملاقات کی اور امن کی بحالی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی مشن کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی موجودہ اور مستقبل کی امن کی کوششوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سیکرٹری جنرل فار پیس کیپنگ جین پیئر لاکروکس نے اقوام متحدہ کی امن قائم کرنے کے لیے ایک سرکردہ فوجی تعاون کرنے والے ملک کے طور پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔1960 کی دہائی سے پاکستان نے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے 43 مشنوں میں 200,000 سے زیادہ فوجیوں کا تعاون کیا ہے۔ امن کی خاطر اپنی خدمات میں، پاکستان نے اپنے 171 بہادروں کو کھو دیا جنہوں نے حتمی قربانی دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More