اسرائیلی وزیر خارجہ کا ایران کے میزائل پروگرام اور پاسداران انقلاب پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

اے پی پی  |  Apr 16, 2024

تل ابیب۔16اپریل (اے پی پی):اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ایران کے میزائل پروگرام اور پاسداران انقلاب پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ وہ دنیا کے دیگر ممالک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیاں لگائیں اور ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیں۔

منگل کو سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میزائلوں اور ڈرونز حملے کے عسکری جواب کے ساتھ ساتھ میں ایران کے خلاف سفارتی حملے کی قیادت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ انھوں نے 32 ممالک کو خطوط بھیجے اور متعدد ہم منصبوں سے رابطہ کرکے ان سے مطالبہ کیا کہ ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیاں لگائی جائیں اور پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے، جو ایران کو روکنے اور کمزور کرنے کا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایران کو ابھی روکنا چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ دریں اثنا برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6

کے سابق سربراہ سر جان ساورز نے کہا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب پر پابندی لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کی قانون سازی دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے کی گئی تھی، یہ ریاستوں سے نمٹنے کے لیے نہیں بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ سیاسی بیان بازی سے زیادہ کچھ نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More