سعودی عرب کی جانب سے یونیورسٹی آف آزاد جموں کشمیر کے لئے جدیدایجوکیشنل ایکویپمنٹس کی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا آغاز

اے پی پی  |  Apr 17, 2024

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے کنگ عبداللہ کیمپس میں قائم مختلف تدریسی شعبہ جات کوسعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ کے تعاون سے جدید ترین تعلیمی سازوسامان سے لیس کرنے کے ایک بڑے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے، برادراسلامی ملک نے کنگ عبداللہ بن عبدالعزیزکیمپس کے لیے چارارب چالیس کروڑروپے سے زائدکی خطیر رقم سے جدید ترین ایجوکیشنل ایکویپمنٹس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو رواں سال اگست تک جاری رہے گا۔

بدھ کو جاری بیان کے مطابق اس تعلیمی ساز و سامان میں سائنس لیبارٹریز، انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز،آرٹ اینڈڈیزائن کے لیے ٹیکسٹائل سے متعلقہ مشینیں اوردیگر سامان بائیوٹیکنالوجی، بیالوجی،کیمسٹری،کمپیوٹرسائنسز اینڈآئی ٹی،الیکٹریکل انجینئرنگ،انگلش ڈیپارٹمنٹ، جنرل آفس ایکویپمنٹس، جیالوجی،ہیلتھ اینڈمیڈیکل سائنسز،ہائی ٹیک ایکویپمنٹس،فزکس،سافٹ ویئر انجینئرنگ، ویڈیو کانفرنسنگ اورزوالوجی کے شعبہ جات کے لیے جدید ترین ایکویپمنٹس شامل ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے جامعہ کشمیر کے مختلف شعبہ جات کی لیبارٹریز کو فراہم کیے جانے والے ان جدیدترین ایکویپمنٹس سے نہ صرف اس وقت موجودآن کیمپس دس ہزار سے زائدطلبہ و طالبات اور تین سو فیکلٹی ممبران مستفید ہونگے بلکہ آنے والی نسلوں کے لاکھوں طلبہ و طالبات بھی اس سے استفادہ کرتے رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More