سوڈان،ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

خرطوم ۔19اپریل (اے پی پی):سوڈان نے کہا ہے کہ ملک میں ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ شنہوا نے سوڈان کی وزارت صحت کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں جنگ کے ایک سال کے دوران ہیضے اور ڈینگی بخار کی وجہ سے کل 391 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزیر صحت ہیثم محمد ابراہیم نے کہا کہ تقریباً 11,000 ہیضے کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں 12 ریاستوں میں 325 افراد ہلاک ہوئے، ڈینگی بخار کے کیسز 9000 تک پہنچ چکے ہیں جن میں سے 66 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

وزیر نے کہا کہ جنگ کے باوجود وزارت صحت نے ہیضے سے متاثرہ ریاستوں میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں ، تقریباً 4ہزار ٹن جان بچانے والی ادویات، بشمول نس کے محلول، گردے و کینسر کی دوائیں اور میڈیکل لیبز کے لیے استعمال ہونے والی اشیا مختلف ریاستوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More