پاکستان ترکیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کا خواہاں ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ترک سرمایہ کار وفد سے ملاقات میں گفتگو

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کا خواہاں ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی موجود استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان پر بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترک سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی ہے۔ترک وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیاہے ۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو صدیوں پر محیط ہیں، پاکستان ترکیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کا خواہاں ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی موجود استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

ملاقات میں ترکیہ کے پاکستان میں سفیر مہمت پاچاجی، سی ای او ٹرمینل یاپی جنک جوشکن اور دیگر ترک و پاکستانی اہلکار شریک تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، احد خان چیمہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام شریک تھے۔ وفد نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More