بہن سے کبھی نہیں کہہ سکا کہ۔۔ افتخار ٹھاکر کو والدہ کی کون سی خواہش پوری نہ کرنے کا دکھ ہے؟ لائیو شو میں رونے لگے

ہماری ویب  |  Apr 20, 2024

"اپنی ماں کی ہر بات مانتا تھا لیکن ان کی آخری بات نہیں مانی. کیا پتا تھا کہ وہ مجھے چھو کر ہمیشہ کے لیے چلی جائیں گی. اب بہت دل دکھتا ہے"

یہ کہنا ہے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کا جنھوں نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور مرحومہ ماں اور بہن کو یاد کر کے لائیو شو میں ہی رو پڑے.

افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ ماں کے انتقال سے چند دن پہلے مجھے ایک ڈرامے کے لیے جانا تھا اور ماں مجھے روک رہی تھیں. مجھے دور جانا تھا اس لیے میں والدہ کے پاس رُکا نہیں اور چلا گیا. مری آرٹس کونسل پہنچنے کے بعد جب م گھر پر فون کیا تو ماں کے انتقال کی خبر ملی.

افتخار ٹھاکر نے بتایا ان کی بہن شاہین کا بھی انتقال ہوگیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ میری بہن نے ہمیشہ ماں باپ کا خیال رکھا. وہ اسلامی اسکالر تھیں اور ہمیشہ والدین کے ساتھ رہیں. میں اس بات پر میں ہمیشہ اپنی بہن کا بہت شکر گزار ہوں لیکن افسوس کہ میں اپنی بہن کو یہ الفاظ ان کی زندگی میں نہیں کہہ سکا اور اب وہ بھی اس دنیا میں نہیں رہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More