واپڈا، دیامر بھاشا ڈیم انتظامیہ نے مسنگ چولہوں کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا ہے ،ترجمان دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ

اے پی پی  |  Apr 25, 2024

گلگت۔25اپریل (اے پی پی):ترجمان دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ واپڈا، دیامر بھاشا ڈیم انتظامیہ نے مسنگ چولہوں (ہائوس ہولڈ) کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری رہے گا۔ ترجمان نے بعض حلقوں کی جانب سے واپڈا اور دیامر بھاشا انتظامیہ کی جانب اس معاملے میں مبینہ تاخیر کے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ واپڈا کے زیر انتظام اعتماد سازی (سی بی ایم ) کے کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں دیگر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ متعدد دیگر منصوبوں کو بھی مقررہ وقت پر معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کیڈٹ کالج چلاس میں صوبائی حکومت کے مطالبے پر پانی کی سپلائی سمیت دیگر ایڈیشنل ترقیاتی کاموں پر پیشرفت جاری ہے۔ چلاس شہر کو صاف پانی کی فراہمی اور ہرپن داس ماڈل ویلیج میں آباد کاری کے لیے ماڈل ویلیج کے آخری پیکیج پر بھی جلد کام شروع ہوجائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفیٹننٹ جنرل سجاد غنی اور پراجیکٹ انتظامیہ نے ہمیشہ پراجیکٹ ایریا کے مقامی لوگوں کی ڈیم کی تعیمر کےلیے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ واپڈا اور پراجیکٹ انتظامیہ نے مقامی لوگوں کے جائز مطالبات اور ان کے مسائل کو حل کرنے کےلیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ امید ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے تعاون سے مسنگ چولہا (ہائوس ہولڈ ) کا معاملہ بھی بہت جلد منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More