وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سےچائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین کی ملاقات

اے پی پی  |  Apr 26, 2024

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سےچائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین یو بو نے ملاقات کی اورگوادر پورٹ اور فری زون میں آپریشنل سرگرمیوں کو آسان بنانے میں وزارتِ بحری امورکےمسلسل تعاون اور کوششوں کو سراہا۔

ترجمان وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مختلف ترقیاتی شعبوں اور بندرگاہ کی کارکردگی اور مسابقت کو بڑھانے کے لئے ضروری پالیسی سفارشات کا جامع طور پر جائزہ لیاگیا۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی کے سنگ بنیاد کے طور پر گوادر پورٹ اور فری زون کی ترقی کے لئے باہمی تعاون سے آگے بڑھنے کاعزم کیا اور اس ضمن میں وزارتِ بحری امور کےتعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More