یمنیٰ زیدی کو شہرت دینے والا کردار ہاتھ میں آ کر نکل گیا۔۔ حبا علی کون سا کردار چھوڑنے پر پچھتانے لگیں؟

ہماری ویب  |  Sep 11, 2024

"ماضی میں مجھے 'عشق زہے نصیب' ڈرامے کی پیشکش ہوئی تھی، جسے میں نے زاہد خان کی والدہ کا کردار ہونے کی وجہ سے رد کر دیا۔ یہ ڈرامہ یمنیٰ زیدی کے نصیب میں تھا، اور انہوں نے اپنی اداکاری سے خوب شہرت حاصل کی، جس پر اب مجھے افسوس ہوتا ہے۔"

پاکستانی اداکارہ حبا علی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ سپر ہٹ ڈرامہ سیریل 'عشق زہے نصیب' کا حصہ بننے والی تھیں، لیکن اہم کردار کو رد کرنے کا فیصلہ ان کے لیے پچھتاوا بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں زاہد خان کی والدہ کا کردار نبھانے کی پیشکش ہوئی تھی، مگر انہیں لگا کہ ساری توجہ مرکزی کردار پر مرکوز ہوگی، اس لیے انہوں نے انکار کر دیا۔

یہ ڈرامہ بعد میں یمنیٰ زیدی کے حصے میں آیا، جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ حبا کا کہنا تھا کہ اگر وہ کردار قبول کر لیتیں، تو شاید آج وہ خود اسی مقام پر ہوتیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More