شعیب ملک کی اپنے بیٹے سے ملاقات کی تصاویر وائرل، انٹرنیٹ صارفین کی شدید تنقید

سچ ٹی وی  |  Jul 08, 2025

قومی کرکٹر شعیب ملک نے دبئی میں اپنے بیٹے اذہان ملک سے ملاقات کی، جس کی تصویر انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی۔

تاہم اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید اور مختلف آراء کا سلسلہ جاری ہے۔

شعیب ملک نے اپنے بیٹے کے ساتھ ملاقات کی تصویر کو کیپشن دیا: "اپنے بہترین دوست کے ساتھ لنچ"۔

مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے اس لمحے کو سراہا، مگر کچھ صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے بھی کیے گئے، جن میں شعیب ملک کی ذاتی زندگی اور سابقہ فیصلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، رواں برس علیحدہ ہو چکے ہیں، جس کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی تھی۔

صارفین کے مطابق والدین کی طلاق کے بعد سب سے زیادہ بچے متاثر ہوتے ہیں، اسی لیے والدین کو چاہیے کہ شادی کے کم از کم پانچ سال تک بچے پیدا نہ کریں بلکہ پہلے ایک دوسرے کو اچھی طرح سے سمجھیں۔

کچھ صارفین کا خیال ہے کہ سال میں دو مرتبہ بچے کو لنچ پر لے جانے سے دوستی نہیں بنتی، بلکہ فاصلے مزید بڑھ جاتے ہیں۔

ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ کرکٹر کو باپ ہونے کی ذمے داری نبھانی چاہیے کیونکہ یہ صرف ماں کی ذمے داری نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں شادی کی تھی۔ شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی، تاہم ان کی شادی جنوری 2024 میں باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔

بعد ازاں، شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کر لی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More