کیا آپ اس شرارتی چہرے والے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ مشہور اداکار کی بچپن میں کیے گئے ڈرامے کی کلپ وائرل

ہماری ویب  |  Jul 08, 2025

کہتے ہیں نا کہ جس بچے نے آگے جا کر کچھ بڑا بننا ہو، اُس کی جھلک بچپن میں ہی نظر آ جاتی ہے۔ یہی کچھ دیکھنے کو ملا جب فہد مصطفیٰ کا بچپن کا ایک پرانا کلپ منظرِ عام پر آیا. ننھا سا فہد، معصوم چہرہ، شرارتی آنکھیں اور بھرپور اداکاری۔

یہ کلپ دراصل سندھی زبان کے ایک ڈرامے بَخ کا ہے، جس میں فہد نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اسی ڈرامے میں ان کے والد، مشہور سندھی اداکار صلاح الدین تنیو بھی اداکاری کر رہے تھے۔ تصویر اور ویڈیو کلپ دیکھ کر صاف اندازہ ہوتا ہے کہ فہد میں بچپن سے ہی اداکاری کا فن کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔

اب اگرچہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے شوز کے میزبان ہیں، کامیاب پروڈیوسر ہیں، اور متعدد ڈراموں و فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں لیکن یہ دیکھ کر یقین مزید پختہ ہوتا ہے کہ ان کا سفر معمولی نہیں، بلکہ برسوں کی محنت، لگن اور فطری صلاحیت کا نتیجہ ہے۔

سوشل میڈیا پر جب ان کا بچپن کا کلپ وائرل ہوا تو مداحوں نے خوب تبصرے کیے۔ کسی نے کہا، “یہ بچپن میں ایسے تھے؟ اب اتنے گورے کیسے ہوگئے؟” تو کسی نے مذاق میں لکھا، “اب سمجھ آیا کہ اداکار بنتے کیوں ہیں، بچپن سے ہی تیاری مکمل ہوتی ہے۔”

لیکن چند لوگوں نے بہت اہم نکتہ اٹھایا کہ "اداکاری کا اصل کمال رنگ یا شکل میں نہیں، فن اور محنت میں ہوتا ہے، اور فہد مصطفیٰ نے یہ بات ثابت بھی کر دکھائی۔"

یوں لگتا ہے کہ اس معصوم سے بچے کی شرارتی آنکھوں میں جو خواب تھے، آج وہ سب حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More