Getty Images
پوپ فرانسس نے ویٹیکن سٹی میں دفن نہ ہونے کا انتخاب کر کے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے جاری روایت توڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس کے بجائے انھیں باسیلیکا کے سینٹ میری میجر میں سپرد خاک کیا جائے گا، جسے اٹلی میں سانتا ماریا میگیور کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ایک چرچ ہے جہاں وہ اکثر بیرون ملک دوروں سے پہلے اور بعد میں عبادت کرنے کے لیے جاتے تھے۔
آنجہانی پوپ کا تدفین کی جگہ کا انتخاب معاشرے کے پسماندہ لوگوں کے لیے ان کی زندگی بھر کی ہمدردی کو ظاہر کرتا ہے۔
روم کے مرکزی ٹرین سٹیشن سے تھوڑی ہی دوری پر باسیلیکا شہر کے ایک ورکنگ کلاس اور متنوع حصے میں واقع ہے، جہاں چینی سپر مارکیٹ، افریقی ہیئر سیلون، انڈین ریستوراں اور بنگلہ دیشی دکانیں روایتی رومن کیفے اور رومن فن تعمیر کے ساتھ گھل مل جاتی ہیں۔
سانتا ماریا میگیور کے آس پاس کی سڑکوں پر لوگوں نے ایک پوپ کے بارے میں گرمجوشی سے بات کی جس کے بارے میں انھیں لگا کہ وہ واقعی انھیں جانتے ہیں۔
موبائل فون رپیرئنگ کی دکان پر کام کرنے والے علامیم محمد نے بتایا کہ انھوں نے اکثر پوپ فرانسس کو باسیلیکا کا دورہ کرتے دیکھا۔
عالمیم، جو برسوں پہلے بنگلہ دیش سے روم منتقل ہوئے تھے، کا کہنا ہے کہ ’میں ان کی آواز سننے کا عادی ہوں۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’وہ بہت ہی شریف انسان تھے۔ وہ ہمیشہ امن چاہتے تھے، اور پوری دنیا میں پوری انسانیت کے لیے اپنی آواز اٹھاتے تھے۔ ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت اچھے اور بھلے انسان تھے۔‘
BBCعالمیم، جو برسوں پہلے بنگلہ دیش سے روم منتقل ہوئے، کا کہنا ہے کہ ’میں ان کی آواز سننے کا عادی ہوں‘
نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی ایک بے گھر خاتون نینسی جنھوں نے ایک شوخ رنگ کے سکارف سے اپنے سر کو ڈھانپہ ہوا تھا نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب انھوں نے چرچ کے پاس بھیک مانگتے ہوئے تین مرتبہ پوپ فرانسس کو دیکھا ہے۔
انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’ایک مرتبہ تو میں ان سے مل کر بہت خوش ہوئی تھی۔'
انھوں نے اپنے ہاتھ کو اپنے منھ پر رکھ کر اونچی آواز میں للکارتے ہوئے ہمیں بتایا کہ ’میں نے یہ آواز نکالی تھی۔‘ ان کی یہ آواز نائجیریا میں خوشی کا روایتی اظہار ہے جو عام طور پر شادیوں اور تقریبات میں کیا جاتا ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ 'میں نے یہ ان کے لیے کیا تھا اور سب میری طرف دیکھ رہے تھے۔ میں بہت خوش تھی۔'
نینسی کے نزدیک ایسٹرکے موقع پر پوپ کی موت میں ایک پیغام یا مطلب ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ 'یہ ایسٹر کا وقت ہے۔ میرے خیال میں ایسٹر کے موقع میں وفات پا کر موت یسوع مسیح کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔'
انھوں نے کہا کہ 'موت فطری ہے ہمیں اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔'
BBC’ایک مرتبہ تو میں ان سے مل کر بہت خوش ہوئی تھی‘
یہاں کے عام ماحول کے باوجود چرچ سانتا ماریا ماگوریے روم کے سب سے شاندار گرجا گھروں میں سے ایک ہے۔ اس کا بیل ٹاور، شہر کا سب سے اونچا ہے۔
باسیلیکا کی چمکتی ہوئی چھت جو امریکہ سے لائے گئے سونے سے بنی ہے، اور اس کے بازنطینی موزیک زائرین کو ابتدائی مسیحی دور سے لے کر باروک دور تک کے سفر پر لے جاتے ہیں۔
یہاں رکھے گئے مقدس چیزوں میں سے ایک وہ چارہ دانہ بھی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یسوع مسیح کی پیدائش اس میں ہوئی تھی۔
یہاں ایک اور چیز جو منفرد ہے وہ یہ کہ چرچ کا فرش پلان عام مسیحی کراس کے بجائے رومن ہیکل سے مشابہت رکھتا ہے۔ 1,600 سال سے زیادہ پہلے قائم کیا گیا یہ رومی دیوی جونو کے لیے وقف ایک قدیم مندر کی جگہ کے قریب تعمیر کیا گیا ہے، اور افسانوں کہانیوں کے مطابق یہ اگست میں ہونے والی ایک معجزاتی برف باری سے متاثر ہوا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ حضرت مریم کی طرف سے ایک نشانی تھی۔
نئے پوپ کے لیے امیدواروں میں کون کون شامل ہے اور کیا پوپ فرانسس کے جانشین کا تعلق افریقہ سے ہو سکتا ہے؟عراق میں قتل کی سازش اور پیشرو کا دیا ’سفید ڈبہ‘: پوپ فرانسس کی سوانح عمری میں انکشافاتنئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟نائٹ کلب باؤنسر سے پوپ تک: پانچ چیزیں جو آپ پوپ فرانسس کے بارے میں شاید نہ جانتے ہوں
باسیلیکا میں دنیا بھر سے عبادت کرنے والوں کا ہجوم فرانسس کی یاد میں دعا کرنے کے لیے جمع ہوا ہے۔
فلپائن سے تعلق رکھنے والی میری گریس نے کہا کہ 'میں پہلی بار یہاں آئی ہوں، اور خوشی اور اداسی کے ملے جلے جذبات محسوس کر رہی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'شاید میں یہاں پوپ فرانسس کی روح محسوس کر رہی ہوں۔'
اپنی وصیت میں آنجہانی پوپ نے باسیلیکا کے ایک طرف راہداری کے ساتھ ایک طاق میں ایک سادہ قبر کی درخواست کی، جسے اب تیار کیا گیا ہے۔
صنوبر کی لکڑی، سیسہ اور ایلم کے تین تابوتوں میں پوپ کو رکھ کر دفنانے کے روایتی طریقے کے برعکس ان کی قبر پر کوئی خاص سجاوٹ نہیں ہوگی بلکہ ان کی قبر کے کتبے پر صرف ان کا لاطینی نام،فرانسسکس لکھا جائے گا۔
یونان سے آنے والے ایک سیاح نے کہا کہ پوپ فرانسس کا وہاں دفن ہونے کا فیصلہ مناسب لگتا ہے۔ ’یہ واقعی شاندار ہے۔ مجھے یہاں کی چھت، سونا، سب کچھ پسند ہے۔ لیکن ماحول بہت پر سکون ہے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’چرچ کے اندر کی جگہ بالکل معمولی نہیں ہے۔ یہ اب بھی پرتعیش نظر آتی ہے۔ لیکن ویٹیکن پر اسے منتخب کرنا اب بھی ایک سادہ اقدام ہے۔ یہ ایک زیادہ اچھا فیصلہ ہے۔‘
Getty Imagesیہاں کے عام ماحول کے باوجود چرچ سانتا ماریا ماگوریے روم کے سب سے شاندار گرجا گھروں میں سے ایک ہے۔ اس کا بیل ٹاور، شہر کا سب سے اونچا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں کیتھولک نہیں ہوں لیکن میں نے اندر لوگوں کو دیکھا۔ ایسا لگا جیسے وہ ان کی موت پر سوگ منا رہے ہیں۔ آپ اسے محسوس کر سکتے ہیں۔‘
آنجہانی پوپ نے کہا کہ ان کی خواہشات حضرت مریم سے ان کی عقیدت کے باعث ہیں۔
فرانسس نے اپنی کتاب السکسیسر میں کہا کہ ’مجھے پوپ بننے سے پہلے ہی سینٹ میری میجر سے ہمیشہ سے بہت عقیدت تھی۔‘
فادر ایوان ریکوپیرو، باسیلیکا کی تقریبات کے پادری اور عبادت گاہوں کے سربراہ، نے ٹائمز اخبار کو بتایا کہ فرانسس جب پوپ تھے تو اس دوران بہ یہاں 125 بار آئے اور اکثر اپنے ساتھ پھول لاتے تھے۔
پوپ فرانسس 1903 میں لیو سیزدہم کی وفات کے بعد ویٹیکن کے باہر دفن ہونے والے پہلے پوپ بن جائیں گے۔ ان کی آخری آرام گاہ ویٹیکن کی دیواروں کے پیچھے نہیں بلکہ لوگوں کے درمیان ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے تھے۔
اضافی رپورٹنگ ڈینیئل وٹینبرگ
نائٹ کلب باؤنسر سے پوپ تک: پانچ چیزیں جو آپ پوپ فرانسس کے بارے میں شاید نہ جانتے ہوںنئے پوپ کے لیے امیدواروں میں کون کون شامل ہے اور کیا پوپ فرانسس کے جانشین کا تعلق افریقہ سے ہو سکتا ہے؟عراق میں قتل کی سازش اور پیشرو کا دیا ’سفید ڈبہ‘: پوپ فرانسس کی سوانح عمری میں انکشافات