عالمی بینک نے پاکستان کو اضافی 108 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی

سچ ٹی وی  |  Apr 29, 2025

عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کےلیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کےلیے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کےلیے 30 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More