بنوں میں دہشتگرد حملہ، ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی

سچ ٹی وی  |  Apr 30, 2025

بنوں میں دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بنوں میں نامعلوم دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او وسیم سجاد اور گن مین کانسٹیبل حیات شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور زخمی ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد موقع سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے پہلے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل 25 اپریل 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More