کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ کی قیمتوں میں کمی کا امکان

سچ ٹی وی  |  May 02, 2025

استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم ہونے کے باعث ان درآمد شدہ اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان پیدا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے کچھ عرصے کے بعد ویلیوایشن فہرست جاری کی جاتی ہے جو ڈالر کی قیمت سمیت عالمی مارکیٹ اور قومی پالیسی کو دیکھ کر مرتب کی جاتی ہے،آخری باریہ فہرست ایک سال قبل مرتب کی گئی تھی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی جانب سے اب استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں ان اشیا کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی آئے گی۔

لیپ ٹاپ کی قیمت 10 ہزار روپے سے شروع ہو کر کم و بیش 60 ہزار روپے تک بنے گی جبکہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر 4 ہزار روپے سے شروع ہوکر 21 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔

سب سے چھوٹے 14 انچ مانیٹر کی قیمت 1.31 ڈالر فی اینچ رکھی گئی ہے اور اگر اسی حساب سے ہم 14 انچ مانیٹر کی قیمت کا تعین کریں تو یہ پاکستانی کم و بیش 5 ہزار روپے بنتے ہیں اور جیسے جیسے انچ میں اضافہ ہوگا ویسے ہی فی ڈالر قیمت بڑھتی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More