سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کی مزید معلومات لیک

سچ ٹی وی  |  May 02, 2025

سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کے حوالے سے معلومات لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈیوائس کی لانچ کے حوالے سے دستاویز لیک ہوئی تھی جبکہ آج اس کے متعلق مزید معلومات لیک کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین لیک میں ایس 25 ایچ کے متعلق بتایا گیا ہے کہ جرمنی میں 256 جی بی ورژن کی قیمت 1249 یورو جبکہ 512 جی بی ورژن کی قیمت 1369 یورو ہوگی۔

لیک میں مزید بتایا گیا کہ فون میں 6.7 انچ کی 1440x3120 AMOLED اسکرین نصب ہوگی جس کا ری فریش ریٹ 120 ہرٹز ہوگا۔ فون میں ایک فنگر پرنٹ سینسر بھی لگا ہوگا۔ اسکرین پر کورننگ گوریلا گلاس سیرامک 2 جبکہ پشت پر گوریلا گلاس ورچو 2 کی شیٹ لگی ہوگی جبکہ فریم ٹائٹینیم کا بنا ہوگا۔

ڈیوائس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ پروسیسر لگا ہوگا اور اس کے ساتھ 12 جی بی ریم ہوگی۔ مرکزی کیمرا 200 میگا پکسل اور f/1.7 اپرچر اور او آئی ایس جبکہ الٹرا وائڈ کیمرا 12 میگا پکسل اور f/2.2 اپرچر کا ہوگا۔

ہینڈ سیٹ آپریٹنگ اینڈرائڈ 15 کے ساتھ لانچ کیا جائے گا جس میں ون یو آئی 7 شامل ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More