بھارت سے واپس آنیوالے بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔۔ دونوں کو کیا بیماری ہے؟

ہماری ویب  |  May 02, 2025

"میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے، قومی ادارہ امراضِ قلب کے ڈاکٹرز نے یہاں سرجری کرانے کا مشورہ دیا ہے۔"

یہ کہنا ہے ان دو معصوم بچیوں کے والد شاہد علی کا، جو علاج کی امید لے کر بھارت گئے، مگر وہاں سے بنا علاج واپس لوٹنا پڑا۔ اب اُنہیں پاکستان کے طبی ماہرین کی جانب سے نئی امید ملی ہے۔

شاہد علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں بچیوں کا معائنہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (NICVD) کراچی میں مکمل ہوچکا ہے، اور ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا ہے کہ ضروری علاج پاکستان میں ہی ممکن ہے۔ "آج شام اسلام آباد جارہا ہوں، وہاں بھی ڈاکٹروں سے مشورہ ہوگا تاکہ حتمی فیصلہ لے سکیں۔"

بچوں کے دل کے امراض پر مہارت رکھنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ درکار سرجری آسان نہیں، ایک طویل مرحلہ ہوگا، لیکن قابلِ عمل ہے۔ وزیرِ صحت کی جانب سے بھی دونوں بچیوں کے علاج کے لیے خصوصی دلچسپی اور فوری تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

بھارت سے مایوسی لے کر واپس آنے والے خاندان کے لیے اب پاکستان میں اُمید کی نئی کرن روشن ہوئی ہے۔ جہاں کبھی ویزوں اور علاج کی رکاوٹیں تھیں، اب وہیں اپنی سرزمین پر زندگی کی جنگ جیتنے کا حوصلہ مل رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More