فیل ہونے پر بیٹے کو کیک کھلایا اور پارٹی دی۔۔ باپ کا ایسا عمل جو اولاد کے ساتھ ہر والدین کو نیا سبق دے گیا

ہماری ویب  |  May 05, 2025

عام طور پر جب بچہ فیل ہوتا ہے تو گھر کا ماحول بوجھل ہو جاتا ہے، ڈانٹ، طعنے، شرمندگی... مگر کرناٹک کے ایک گھر میں کچھ الگ ہی ہوا!

بگالکوٹ کے بسویشور اسکول میں پڑھنے والے ابھیشیک چولاچگودا نے دسویں کے امتحان میں چھ مضامین میں فیل ہو کر صرف 200 نمبر حاصل کیے۔ جب اس کے نتائج آئے، تو دوستوں نے مذاق بنایا، کچھ نے طنز کیا۔ لیکن ماں باپ نے وہ کیا جو شاید کوئی سوچ بھی نہ سکے۔

ڈانٹنے کے بجائے انہوں نے بیٹے کے ساتھ خوشی منائی، باقاعدہ کیک کاٹا، اور اسے گلے لگا کر کہا:

"ناکامی کوئی سزا نہیں، صرف سیکھنے کا موقع ہے۔"

انہوں نے اسے یقین دلایا کہ امتحان کی ہار زندگی کی شکست نہیں ہوتی۔ دوبارہ کوشش کا حوصلہ دیا، اور اس کا اعتماد بحال کیا۔

ابھیشیک کا کہنا تھا:

"میرے والدین نے مجھے گرنے پر نہیں، اٹھنے پر ساتھ دیا۔ اب میں دوبارہ محنت کروں گا اور خود کو بہتر ثابت کروں گا۔"

یہ واقعہ صرف ایک خاندان کی بات نہیں، بلکہ ہر اس ماں باپ کے لیے ایک پیغام ہے جو امتحان کے نمبروں کو سب کچھ سمجھتے ہیں۔

کبھی کبھار، ایک مسکراہٹ، ایک تھپکی اور تھوڑا سا یقین، وہ کام کر جاتا ہے جو ہزار نصیحتیں بھی نہیں کر پاتیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More