واٹس ایپ نے جدید فیچر کا اضافہ کردیا

سچ ٹی وی  |  May 15, 2025

واٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صارفین ایسا کرنے کے اس وقت اہل ہونگے جب صارف نے "Allow Sharing" کا آپشن فعال کیا ہوا ہوگا۔ "Allow Sharing" کے نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ اختیار ڈیفالٹ طور پر غیر فعال ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی برقرار رہے۔

جب کوئی صارف کسی اسٹیٹس کو دیکھے گا جس پر "Allow Sharing" فعال ہے تو وہ اسے اپنے اسٹیٹس میں ری پوسٹ کر سکے گا۔ واٹس ایپ نے اس فیچر کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ ری شیئرنگ کے دوران اصل صارف کے فون نمبر یا دیگر ذاتی معلومات ظاہر نہ ہوں تاکہ صارفین کی پرائیویسی محفوظ رہے۔

واٹس ایپ نے "Accounts Center" کے ذریعے صارفین کو اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی شیئر کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More