بھارتی فوج کی حمایت کرنے پر چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
ناقدین نے آئی سی سی کی غیر جابنداری پر بھی سوال اٹھا دیا،جے شاہ نے بھارتی فوج کی کھلی حمایت کی جبکہ آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ عثمان خواجہ کو اپنے بلے پر امن کا پیغام درج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی،عثمان خواجہ کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امن کا پیغام دینا تھا۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ پر پابندی اور خود جے شاہ کی بھارتی فوج کی حمایت کھلم کھلا تضاد ہے،چیئرمین آئی سی سی جے شاہ جنگ کی حمایت کر رہے ہیں۔ چیئرمین آئی سی سی نے دوہرا معیار اختیار کیا،عثمان خواجہ کا پیغام مکمل طور پر غیر سیاسی اور امن پر مبنی تھا، جبکہ جے شاہ کی فوجی حمایت سیاسی نوعیت کی ہے، یہ آئی سی سی کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہے۔