اردو نیوز | May 17, 2025
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سنیچر کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گوجرانوالہ کینٹ آمد پر اُن کا استقبال کیا۔کور کمانڈر منگلا اور کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
صدرِ پاکستان نے معرکہ حق کو کامیاب بنانے میں پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی طرزِ عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے بِلااشتعال جارحیت کے مقابلے میں اُن کے پختہ عزم اور غیر متزلزل حوصلے کی تعریف کی۔انہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں اور سویلینز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’اُن کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔‘آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’قوم کے بیٹے وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہوئے اور غیر معمولی بہادری اور آپریشنل مہارت کے ساتھ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح پاکستان کی مسلح افواج نے صرف چند گھنٹوں میں انتہائی مہارت اور عزم کے ساتھ جارحیت کو ناکام بنا کر کے پاکستان کی طاقت اور قومی اتحاد کا واضح پیغام دیا۔افسران اور فوجیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران صدر آصف زرداری نے اُن کے مثالی حوصلے، جنگی تیاری اور فرض کے ساتھ اُن کی لگن کو سراہا۔ انہوں نے آپریشن ’بنیان اُم مرصُوص‘ کے کامیاب اختتام پر فوجی جوانوں اور افسروں کو دلی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ’انہیں قوم کے محافظوں پر فخر ہے۔‘آصف زرداری نے مزید کہا کہ ’پاکستانی عوام اپنے بہادر سپاہیوں کو عزت اور پاکستان کی خودمختاری کے حقیقی محافظوں کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More