پی ایس ایل 10: راولپنڈی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

سچ ٹی وی  |  May 18, 2025

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں آج (اتوار) کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈبل ہیڈر کا میدان سجے گا۔

پہلے میچ میں ملتان سلطانزکا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پشاورزلمی اور لاہور قلندرز مدِمقابل آئیں گے، پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 3.30 جبکہ دوسرا 8 بجے ہوگا۔

کل 19 مئی کو لیگ مرحلے کا آخری میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اورکراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے آخری اور فیصلہ کن مرحلے کے چار میچز، جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر اور فائنل شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے میچ 21 تا 25 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شیڈول ہیں، شائقین فیصلہ کن مقابلوں کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More