ذوالحج کا چاند اور عید الضحیٰ کس تاریخ کو ہوں گے؟ ماہرین کی پیش گوئی

ہماری ویب  |  May 20, 2025

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ معروف ماہرِ فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے کہا ہے کہ اس بار ذوالحج کا چاند 28 مئی کو دکھائی دینے کے قوی امکانات ہیں، جس کے نتیجے میں عید قربان 7 جون بروز ہفتہ منائے جانے کی توقع ہے۔

ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق 27 مئی کی شام کو چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو رویت کے لیے ناکافی سمجھی جاتی ہے۔ اس روز چاند نظر آنے کا امکان تقریباً معدوم ہے۔

تاہم 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہوگی، اس لیے اس دن آسمان پر چاند کے نمودار ہونے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ذوالحج کی پہلی تاریخ 29 مئی کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ 7 جون کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی حالات اور چاند کی پوزیشن کے پیش نظر یہ پیشگوئی خاصی قابلِ اعتبار ہے، البتہ حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد ہی ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More