علیزے شاہ نے مداحوں کو کھری کھری سنا دی

سچ ٹی وی  |  May 23, 2025

مقبول ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے چہرے کی سرجری سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کسی قسم کی کاسمیٹک یا پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے سرجری کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے، میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، مجھے اکیلا چھوڑ دو، میں نے صرف کچھ وزن کم کیا ہے جس کی وجہ سے میری شکل تھوڑی بدلی ہوئی لگتی ہے۔

 اداکارہ کے مطابق جب انہوں نے ڈرامہ سیریل عہدِ وفا میں کام کیا تھا، اس وقت ان کی عمر 17 سال تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر موجود ہر شخص جانتا ہے کہ اس وقت میری والدہ نے میرے کانٹریکٹ پر دستخط کیے تھے کیونکہ میرا شناختی کارڈ نہیں بنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کیسے امید کر سکتے ہیں کہ ایک شخص چھ سال بعد بھی بالکل ویسا ہی دکھائی دے گا؟ اب میری عمر 23 سال ہے، میں 17 سال کی طرح کیسے نظر آسکتی ہوں؟واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ایک ٹی وی پروگرام میں مختلف اداکاراؤں کی ظاہری تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ علیزے شاہ صرف 20 فیصد قدرتی لگتی ہیں، باقی سب کچھ بناوٹی محسوس ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More