ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسری روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 36 ڈالر کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 295 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی تھی