عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 دن کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 309ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 400روپے کے اضافے سے 3لاکھ 49ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 200روپے بڑھ کر 2لاکھ 99ہزار 468روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 32روپے کے اضافے سے 3ہزار 480روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 27روپے کے اضافے سے 2ہزار 983روپے کی سطح پر آگئی۔