تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز کی برتری سے شکست دے دی ہے۔
بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 164 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان لٹن داس 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ جاکر علی 36، تنزید حسن 31، توحید ہردوئی 17، شرف الاسلام پانچ، رشاد حسین چار، شمیم حسین چار، پرویز حسین ایمان چار،مہدی حسن دو، تنظیم حسن ثاقب ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن محمد نو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے پانچ، شاداب خان نے دو جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ شاداب خان 48، حسن نواز 44، محمد حارث 31، خوشدل شاہ پانچ، فخر زمان ایک رن اور صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 11 اور حسن علی ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کی (فوٹو: اے ایف پی)
بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے دو جبکہ مہدی حسن، حسن محمد، تنظیم حسن ثاقب، رشاد حسین اور شمیم حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان بقایا دو میچز بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے.بنگلا دیش کی پلیئنگ الیوناس میچ میں تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوئی، مہدی حسن، جاکر علی، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام بنگلا دیش کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔