سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

سچ ٹی وی  |  Jun 03, 2025

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونےکا بھاو 1000 روپے بڑھا ہے۔ 1000 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہے۔

گزشتہ روز سونےکی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا تھا۔ دس گرام سونے کا بھاو 857 روپے اضافے سے 303583 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاو 10 ڈالر اضافے سے 3357 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More