سچ ٹی وی | Jun 05, 2025
وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع دیامر میں پولیو کیس کا سخت نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم سےوفاقی وزیرصحت اورفوکل پرسن برائے پولیو نے ملاقات کی،دوران ملاقات وزیراعظم نےدیامر میں رپورٹ ہونےوالےحالیہ پولیو کیس پرتشویش کا اظہار کیا،وزیراعظم نےمصطفیٰ کمال اور عائشہ رضا فاروق کو بچوں کی قوت مدافعت مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم شہبازشریف نے کہاایسی یونین کونسلز جہاں پولیو کیسز زیادہ ہیں،ان کی کڑی نگرانی کی جائے،جن علاقوں میں بچوں کی قوت مدافعت بہتر نہیں ان پر بھی توجہ دی جائے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More