لانڈھی ایکسپورٹ زون میں آگ، 24 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

سچ ٹی وی  |  Jun 09, 2025

کراچی کی لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لگنے والی خوفناک آگ پر 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اب بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

فائر آفیسر کے مطابق متاثرہ تینوں فیکٹریوں میں مختلف مقامات پر آگ کے شعلے تاحال موجود ہیں۔

آگ بجھانے کی کوششوں میں دشواری اس وجہ سے پیش آ رہی ہے کہ فیکٹریوں کے اندر جانے کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں۔

فائر آفیسر عارف منصوری نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ مسلسل شعلوں کو قابو میں رکھنے اور آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کے مطابق آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، تاہم کولنگ کا عمل کئی گھنٹے مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع تو نہیں ملی، لیکن بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے۔

آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

متاثرہ فیکٹریوں میں ٹیکسٹائل اور دیگر برآمدی اشیاء کی تیاری کی جاتی تھی۔

اور آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More