حکومت سندھ نے 13 جون کو نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ناصر شاہ کی صدارت میں تین روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ستاون صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپےکا ہوگا۔
زراعت کا 13 ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کے لیے 8 ارب روپے، جنگلات کے لیے 4 ارب روپے اور صحت کا بجٹ 51 ارب روپے تجویز کردیا گیا۔
اسی طرح صنعت کا 4 ارب، آبپاشی کا 96 ارب، بلدیات کا 13 ارب، منصوبہ بندی کا 16 ارب روپے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
منظور کی گئیں بجٹ تجاویز کے مطابق سروسز کا 14 ارب، ٹرانسپورٹ کا 57 ارب، ورکس اینڈ سروسز کا ایک کھرب 39 ارب روپے جبکہ محکمہ داخلہ کا بجٹ 11 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔