بھارت میں احمد آباد ایئرپورٹ پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ جانے والا مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، 110 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 242 افراد سوار تھے۔ طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد رہائشی علاقے میں گرگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں متعدد وی آئی پیز بھی سوات تھے۔ ریسکیو حکام حادثے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ حادثے میں ابتک 110ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں سوار 242 افراد میں سے 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین، اور 7 پرتگال کے شہری تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 11 بچے بھی سوار تھے۔
انڈین ڈی جی سول ایوی ایشن کے مطابق ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں 242 افراد سوار تھے، جن میں 2 پائلٹس اور 10 کیبن کریو شامل تھے۔ طیارہ رن وے سے روانگی کے فوراً بعد ہوائی اڈے کی حدود سے باہر زمین پر گرگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی بھی سوار تھے، حادثے کے بعد احمد آباد ایئرپورٹ کی پروازیں معطل کردی گئیں۔