سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سچ ٹی وی  |  Jun 12, 2025

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3430 روپے اضافے سے 3لاکھ 5 ہزار 984 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے سے 3375 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More