اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ایک بار پھر ناکام، ایرانی میزائلوں سے تل ابیب، حیفہ میں بڑے نقصانات

سچ ٹی وی  |  Jun 16, 2025

اسرائیلی جارحیت پر ایران کا جوابی ردعمل آگیا۔ ایران نے ناجائز صہیونی ریاست پر میزائل داغ دیے ، اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ۔اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ایک بار پھر ناکام ہوگیا ۔ایران نے ایک اور اسرائیلی جنگی طیارہ مار گرایا۔

ایرانی میزائلوں نے تل ابیب اور حیفہ میں اسرائیلی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ایرانی میڈیا کے مطابق آج رات اسرائیل پر تاریخ کے بڑے اور شدید ترین حملے کی تیاری کی جا رہی ہے ،اسرائیل میں رات کو دن بنایا جایا جائے گا۔

ایران نے ایک اور اسرائیلی جنگی طیارہ مار گرایا ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی ایف پنتیس طیارے کو تبریز کے اوپر نشانہ بنایا گیا،ایرانی ائیر ڈیفنس سسٹم کئی اسرائیلی جنگی طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنا چکا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More