اسماء عباس کے چہرے پر یہ کیا ہوگیا؟ ویڈیو دیکھ کر مداح بھی افسوس کرنے لگے

ہماری ویب  |  Jun 17, 2025

"میرے چہرے پر فریکلز کافی بڑھ گئے ہیں، یہ ہمارے خاندان میں عام ہیں۔ میرے والد اور بہن کے چہروں پر بھی یہی نشان تھے۔ کیمو تھراپی کے بعد میرے فریکلز اور بھی بڑھ گئے۔ ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ انھیں کاٹریز کیا جائے کیونکہ یہی واحد طریقہ ہے جو ان کو ختم کر سکتا ہے۔ میں ہر جگہ جانے سے پہلے فاؤنڈیشن لگاتی تھی، اس لیے میں نے سوچا کہ یہ پروسیجر کروا لوں۔ لیکن بدقسمتی سے پروسیجر کے بعد میں نے ایک ماسک استعمال کیا جو مجھ پر سوٹ نہیں کیا، اور مجھے الرجی ہوگئی۔ اب میرے چہرے پر شدید خارش اور لال دانے ہیں، میں دوا لے رہی ہوں اور ڈاکٹر نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ بہتر ہو جائے گا۔"

پاکستان کی سینئر اور ہر دلعزیز اداکارہ اسماء عباس نے حال ہی میں اپنی جلد کے حوالے سے ایک پریشان کن خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ وہ کچھ دنوں سے یوٹیوب پر ویڈیوز اپلوڈ نہیں کر رہی تھیں، جس کی وجہ ان کی طبیعت کی خرابی بنی۔ اسماء عباس نے بتایا کہ ان کے چہرے پر قدرتی فریکلز ہیں جو عمر کے ساتھ بڑھ رہے تھے، اور کیمو تھراپی کے اثرات نے اس عمل کو مزید تیز کر دیا۔

ڈاکٹر کے مشورے پر انہوں نے فریکلز ہٹوانے کے لیے ایک میڈیکل پروسیجر کرایا، مگر اسی رات انہوں نے ایک فیس ماسک استعمال کیا جس سے ان کی جلد پر شدید الرجی ہو گئی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ان کا چہرہ سرخ، سوجا ہوا اور تکلیف دہ خراشوں سے بھر گیا۔

اسماء عباس ان دنوں دوا کے ذریعے علاج کر رہی ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام اور احتیاط کی ہدایت دی ہے۔ ان کے مطابق جلد وقت کے ساتھ بہتر ہو جائے گی، مگر یہ تجربہ ان کے لیے نہایت تکلیف دہ رہا۔ ان کی یہ کہانی جلد کے حساس افراد کے لیے ایک وارننگ بھی ہے کہ کسی بھی پروسیجر یا پراڈکٹ کے بعد احتیاط برتنا نہایت ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More