جنوبی اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے کے باعث نقصان کی اطلاعات، ٹرمپ کا اسرائیل ایران تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ’دو ہفتوں میں‘

بی بی سی اردو  |  Jun 20, 2025

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور اسرائیل تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کریں گے۔ایران کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ایران سے متعلق ایک اور ہنگامی اجلاس جمعہ کو صبح 10 بجے نیویارک میں منعقد کرے گی۔برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی جنیوا جا رہے ہیں جہاں وہ فرانس اور جرمنی کے وزرا خارجہ کے ساتھ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کریں گے۔برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی اور ان کے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان ملاقات کے بعد بی بی سی کو دونوں جانب سے جاری ہونے والے بیانات موصول ہو گئے ہیں۔آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 'سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی فضا' کے سبب اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر رہا ہے۔

جنوبی اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے کے باعث نقصان کی اطلاعات، ٹرمپ کا اسرائیل ایران تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ’دو ہفتوں میں‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More