ہماری ویب | Jun 20, 2025
قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ کی جانب سے گورنر ہاؤس میں دفاتر پر تالے کا معاملہ عدالت لے جانے کے بعد کامران ٹیسوری کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس ہمیشہ عوام کےلیے کھلا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور اسپیکر اور ذاتی حیثیت میں اویس قادر شاہ قابل احترام ہیں۔
ترجمان گورنر کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو صورتحال سے متعلق غلط فہمی ہوئی، سیکریٹری داخلہ، آئی جی، ڈی آئی جیز اور دیگر افسران اجلاس میں شرکت کےلیے کانفرنس روم میں تھے۔ ترجمان کے مطابق قائم مقام گورنر کے لیے مخصوص دفتر پیشگی طور پر تیار تھا، مرکزی دفتر استعمال کرنا مقصود تھا تو بروقت آگاہ کیا جاتا تو انتظام کر دیا جاتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی پرنسپل سیکریٹری کو 24 گھنٹوں میں واقعے کی انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More