لیڈز ٹیسٹ: دوسری اننگزمیں بھارت کو انگلینڈ پر 150 رنزکی برتری

سچ ٹی وی  |  Jun 23, 2025

انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی اپنی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

میچ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنالیے ہیں، بھارت کو انگلینڈ پر 150 رنز کی برتری حاصل ہے۔ لیڈز میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پہل اننگز میں بھارتی ٹیم 471 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بھارت کی طرف سے پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں۔ شبمن گل 147، رشبھ پنت 134 اور یشسوی جیسوال 101 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 465 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اولی پوپ 106 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ہیری بروک 99 رنز بناکر آؤٹ ہونے پر سنچری سے محروم رہ گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More