دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج اولمپکس ڈے منایا جا رہا ہے۔
ہر سال 23 جون کو دنیا بھر میں اولمپکس ڈے منایا جاتا ہے، اس دن کومنانے کا مقصد جدید اولمپکس کے آغاز کے ساتھ کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے اولمپک واک سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جاتے ہیں، پاکستان میں بھی اولمپکس ڈے کو منانے کا خاص اہمتام کیا گیا ہے۔
اولمپک ڈے تقریبات کے سلسے میں بچوں کو پی او اے کے اولمپک میوزیم کا دورہ کرایا گیا، میوزیم میں رکھے میڈلز، ٹرافیز اور پرچموں کے بارے میں بتایا گیا۔
پاکسان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج ایچی سن کالج لاہور میں اولمپکس ڈے کی تقریب منعقد ہوگی جس میں ہاکی، رگبی اور ٹینس کے کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے۔