جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی جائے، ٹرمپ: جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکپور

ہماری ویب  |  Jun 24, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کا آغاز ہوگیا، برائے مہربانی جنگ بندی کی خلاف ورزی نا کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی کا آغاز ہونے پر اسرائیل کی فضائی حدود کھول دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے برائے مہربانی جنگ بندی کی خلاف ورزی نا کریں۔

دریں اثناء ایران نے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تو امریکا کو منہ توڑ جواب ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More