Getty Imagesطبی ماہرین کے مطابق نیند کے دوران انزال ہونا ایک عام سی بات ہے
نیند کے دوران احتلام یا انزال کے بارے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں اور بہت سے مردوں کا خیال ہے کہ نیند کے دوران احتلام ہونا مردوں میں بانجھ پن یا سپرمز کی کم تعداد کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق نیند کے دوران انزال ہونا ایک عام سی بات ہے۔ عالمی ادارہ صحت یعنی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ جوں جوں نوجوان لڑکے بلوغت کی عمر کو پہنچتے ہیں تو اُن میں ٹیسٹوسٹیرون (وہ ہارمونز جو مردانہ خصوصیات کی نمو کا باعث ہوتے ہیں اور بیشتر خصیوں میں بنتے ہیں) کی سطح بڑھ جاتی ہے جو بعض أوقات نیند میں خلل کا باعث بن سکتی ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ سائنس اور تحقیق اس موضوع کے بارے میں کیا کہتی ہے۔
سیکس سے متعلق خوابGetty Imagesتحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ سیکس انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے لیکن سیکس سے متعلق خواب آنا اتنا عام نہیں ہے
ہانگ کانگ کی شو ین یونیورسٹی کے محققین نے ’سیکس ڈریمز، ویٹ ڈریمز اور نوکٹرنل ایمیشنز‘ کے عنوان سے ایک تحقیق میں یہ پتا چلانے کی کوشش کی ہے کہ ہمیں نیند میں سیکس سے متعلق خواب کیوں آتے ہیں۔
اس تحقیق میں شامل 80 فیصد شرکا نے محققیں کو بتایا کہ سوتے ہوئے سیکس سے متعلق خواب دیکھنا اُن میں انزال کا باعث بنا یعنی وہ ڈسچارج ہو گئے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سکول اور کالج جانے والی عمر کے لڑکوں کو اس نوعیت کے خواب زیادہ آتے ہیں۔
اس تحقیق میں شامل شرکا نے بتایا کہ انھیں سال میں اوسطاً نو بار ایسے خواب آتے ہیں۔
ایک عام خیال یہ بھی ہے کہ آپ کو کس نوعیت کے خواب آ رہے ہیں اس کا تعلق اُن خیالات سے ہوتا ہے جن کے بارے میں آپ زیادہ سوچتے ہیں یا آپ کی خواہشات سے بھی۔ لیکن یہ تحقیق اس خیال کو چیلنج کرتی ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ سیکس انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے لیکن سیکس سے متعلق خواب آنا اتنا عام نہیں ہے یعنی یہ خواب آنے کی فریکوئنسی اتنی زیادہ نہیں ہوتی۔
سیکسولوجسٹ ڈاکٹر کامراج کا کہنا ہے کہ ’مرد کا جسم قدرتی طور پر مسلسل سپرم پیدا کرتا ہے۔ اگر جنسی ملاپ یا خود لذتی کے ذریعے منی خارج نہ ہو تو جسم میں ذخیرہ شدہ سپرم نیند کے دوران خود بخود خارج ہو جاتا ہے۔ یہ ایک قدرتی عمل ہے۔‘
ڈاکٹر بھوپتی جان کا کہنا ہے کہ ’جس طرح خواتین کو ماہواری آتی ہے اسی طرح مرد بھی منی پیدا کرتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ منی اور مردانہ طاقت کو ایک دوسرے سے منسلک کیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے بہت سی افواہیں بھی پھیلی ہیں۔‘
کیا مردوں میں اس کے باعث بانجھ پن کے مسائل ہو سکتے ہیں؟Getty Imagesتحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کے دوران خارج ہونے والے سپرم دوسرے طریقہ کار سے حاصل کیے گئے سپرم کے مقابلے میں 30.6 فیصد زیادہ متحرک اور حجم میں 61.4 فیصد بڑے تھے۔
چین کے ٹونگجی میڈیکل کالج کے محققین نے امریکی نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک تحقیق کا حوالہ دیا ہے جس میں مردوں کے سپرمز کے نمونوں کا موازنہ صحت مند مردوں کے سپرمز کے نمونوں سے کیا گیا ہے۔
Idiopathic anejaculation کا مطلب ہے کہ آدمی کو انزال ہونے میں دشواری ہوتی ہے لیکن طبی معائنے کے دوران کوئی نفسیاتی یا جسمانی وجہ نہیں پائی جاتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ 72 فیصد مردوں میں بانجھ پن کی وجہ ’ایڈیوپیتھک اینجیکیولیشن‘ ہے۔ ایڈیوپیتھک اینجیکولیشن کے باعث مردوں کو جنسی ملاپ کے دوران منی کے اخراج میں دشواری ہوتی ہے۔ تاہم وہ سوتے ہوئے جنسی تعلقات کے بارے میں خواب دیکھ سکتے ہیں۔
اس تحقیق کے لیے 91 مردوں کے منی کا مطالعہ کیا گیا جن کا منی کے اخراج میں مشکلات یا یہ عارضہ تھا۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کے دوران خارج ہونے والے سپرم دوسرے طریقہ کار سے حاصل کیے گئے سپرم کے مقابلے میں 30.6 فیصد زیادہ متحرک اور حجم میں 61.4 فیصد بڑے تھے۔
اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ ایڈیوپیتھک این اجیکولیشن کے باعث مردوں میں صحت مند سپرم ہوتے ہیں اور وہ نیند کے دوران قدرتی طور پر خارج ہوتے ہیں۔
نوجوانوں میں دورانِ سیکس گلا دبانے کا خطرناک عمل:’میں اُس وقت بےہوش تو نہیں ہوئی لیکن اپنی جگہ جم سی گئی تھی‘اچھی سیکس لائف کیسی ہوتی ہے اور اس میں موجود خرابیاں کیسے دور کی جائیں؟نوجوانوں میں کنڈوم کے استعمال کو ترک کرنے کا رجحان جو پورن دیکھنے سے بڑھ رہا ہےمیریٹل ریپ: ’وہ پورن فلمیں دیکھ کر وہی سب میرے ساتھ دہرانے کی کوشش کرتا‘
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ نیند کے دوران منی خارج ہونے کا وقت یقینی نہیں ہے اس لیے اس تجربے میں حصہ لینے والے مردوں کو تین ماہ تک کنڈوم پہن کر سونے کو کہا گیا۔
امریکن کالج آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹ کی ایک تحقیق میں عضو تناسل کی سائیکوجینک مسائل کا شکار مردوں کے سپرم کی جانچ کی گئی۔
نیند کے دوران خارج ہونے والی منی کا معیار مختلف ہو سکتا ہے۔ اس مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اس منی کو مصنوعی حمل کے علاج میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور الیکٹرو ایجیکولیشن یا خصیوں سے براہ راست سپرم نکالنے کے تکلیف دہ طریقہ کار سے گریز کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر کامراج کا کہنا ہے کہ ’12 سال کے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کوئی بھی عضو تناسل کی ایستادگی کے مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔ یہ کہنا غیر سائنسی ہے کہ عضو تناسل کی ایستادگی کے مسئلے کی وجہ سے مردوں میں بانجھ پن یا سپرم کی تعداد کم ہوتی ہے۔‘
’احتلام یا انزال کے بعد جسم نئے سپرم پیدا کرتا ہے۔ نیند کے دوران انزال یا خود لذتی سے بانجھ پن کا مسئلہ یا ان سپرم کاؤنٹ متاثر نہیں ہوتا۔‘
سیکس سے متعلق خواب کیوں آتے ہیں؟Getty Images’خود لذتی یا سیکس کے بغیر انزال دراصل آپ کے جسم کی تندرستی کا ثبوت ہے‘
ڈاکٹر بھوپتی جان کہتے ہیں کہ ’کسی شخص کے جسم میں پیدا ہونے والا سپرم ایک حصے میں محفوظ ہوتا ہے جسے Seminal vesicle کہتے ہیں۔ سپرم کی پیداوار کی شرح ہر شخص میں مختلف ہوتی ہے۔ جس طرح پانی کی ٹینک بھرنے پر پانی بہہ نکلتا ہے، اسی طرح منی خارج ہوتی ہے۔‘
ڈاکٹر کامراج کہتے ہیں کہ سیکس سے متعلق خوابوں کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انسان کو کوئی بیماری ہے۔
وہ مزید کہتے ہیں کہ ’اس موضوع پر تحقیق کی گئی ہے لیکن سیکس سے متعلق خوابوں کی وجوہات ابھی تک سمجھ میں نہیں آ سکی ہیں۔‘
’اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ کوئی شخص سیکس کے بارے میں خواب دیکھتا ہے یا اچانک اس میں سیکشوئل جذبات ابھرتے ہیں۔ خواب دیکھنا آدمی کی جسمانی طاقت کو کم کر دیتا ہے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ خواب سپرم کی تعداد یا جنسی تعلقات کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں۔‘
کامراج کا کہنا ہے کہ ’خود لذتی یا سیکس کے بغیر انزال دراصل آپ کے جسم کی تندرستی کا ثبوت ہے۔‘
آرگیزم: خواتین ہیجان شہوت کیسے حاصل کر سکتی ہیں؟میریٹل ریپ: ’وہ پورن فلمیں دیکھ کر وہی سب میرے ساتھ دہرانے کی کوشش کرتا‘نوجوانوں میں کنڈوم کے استعمال کو ترک کرنے کا رجحان جو پورن دیکھنے سے بڑھ رہا ہےنوجوانوں میں دورانِ سیکس گلا دبانے کا خطرناک عمل:’میں اُس وقت بےہوش تو نہیں ہوئی لیکن اپنی جگہ جم سی گئی تھی‘اچھی سیکس لائف کیسی ہوتی ہے اور اس میں موجود خرابیاں کیسے دور کی جائیں؟