اسما رٹ فونزکی فہرست میں نئی انٹریز

سچ ٹی وی  |  Jul 08, 2025

گزشتہ ہفتے کی فہرست میں سام سنگ کا کوئی بھی اسمارٹ فون پہلی، دوسری یا تیسری پوزیشن حاصل نہ کر سکا

شاؤمی، گوگل اور نتھنگ نے ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں طویل عرصے سے ٹاپ تھری پوزیشن پر موجود سام سنگ کے اسمارٹ فونز کو بے دخل کر دیا۔

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں سام سنگ کا کوئی بھی اسمارٹ فون پہلی، دوسری یا تیسری پوزیشن حاصل نہ کر سکا۔

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی (نیو انٹری) پہلے، گوگل پکسل 10 پرو فائیو جی (نئی انٹری) دوسرے اور نتھنگ فون (3) فائیو جی (نئی انٹری) تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے،ون پلس نورڈ 5 فائیو جی (نئی انٹریوں) پانچویں، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور گوگل پکسل 10پرو ایکس ایل فائیو جی (نئی انٹری) ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔

۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More