محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے ہاتھوں 3 منشیات اسمگلر گرفتار

ہماری ویب  |  Jul 09, 2025

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے 2 مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی چرس، ہیروئن اور آئس برآمد کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی لینڈ کروزر بھی ضبط کرلی۔

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپے کے دوران لینڈ کروزر نمبر BE-2235 سے لاکھوں روپے مالیت کی 100 کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مفرور ملزمان فضل حق اور قربان علی کو گرفتار کرلیا۔

دوسری کارروائی کراچی کے ضلع وسطی میں کی گئی، نارکوٹکس ٹیم نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر کے 750 گرام آئس اور ہیروئن برآمد کی۔

ملزمہ سے تفتیش کے بعد اس کی نشاندہی پر فلیٹ سے مزید 10 کلو گرام ہیروئن اور 4 کلو گرام آئس (میتھا مفیٹا مائن) برآمد کرلی گئی۔ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ٹیم نے فلیٹ سیل کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کو سندھ بھر کی تمام چیک پوسٹوں پر مزید کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے دونوں ٹیموں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More