اوورسیز پاکستانیز کی طرف سے 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم

اردو نیوز  |  Jul 09, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کی طرف سے 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں جو گذشتہ برس کے مقابلے میں آٹھ ارب ڈالر سے زائد ہیں۔

بدھ کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم  نے گذشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’مالی سال 2024-25 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 38.3 ارب ڈالر بھیجے گئے، یہ مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں 8 ارب زائد ہے، ترسیلات زر میں 26.6 فیصد کا اضافہ انتہائی خوش آئند اضافہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کی عکاسی ہیں۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔

سٹیٹ بینک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق یہ رقم گذشتہ مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں تقریباً 8 ارب ڈالر زیادہ ہے، جو 26.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ ترسیلات زر میں یہ غیرمعمولی اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستان شدید معاشی دباؤ اور زرمبادلہ کی قلت جیسے مسائل سے نبردآزما رہا۔

 سعودی عرب اور یو اے ای سرِفہرست

ترسیلات کے سب سے بڑے ذرائع میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ، اور یورپ کے مختلف ممالک شامل ہیں۔ صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے موصول ہونے والی ترسیلات کا حصہ مجموعی حجم کا 50 فیصد سے زائد رہا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More