’ایک کروڑ ڈالر‘: دنیا کے سب سے مہنگے اور اصلی ’برکن‘ ہینڈ بیگ میں ایسا کیا خاص ہے؟

بی بی سی اردو  |  Jul 11, 2025

Getty Images

عالمی سطح پر ’برکن‘ نامی بیگز کو شہرت اور لگژری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اب دنیا کا پہلا برکن بیگ ایک نیلامی میں ایک کروڑ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ یہ نیلامی میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا ہینڈ بیگ بن گیا ہے۔

1985 میں یہ ہینڈ بیگ سیاہ چمڑے سے معروف گلوکارہ جین برکن کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

دراصل برکن ایک بار دوران پرواز لگژری فیشن ہاؤس ہرمس کے باس کی ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ وہ اپنا بیگ سنبھال نہیں پائی تھیں جس کی وجہ سے بیگ میں موجود تمام چیزیں گِر گئی تھیں۔

بیگ سے چیزوں کے گر جانے کے بعد ساتھ بیٹھے فیشن ہاؤس کے مالک کو انھوں نے بس اتنا کہا تھا کہ ’آخر وہ بڑے بیگ کیوں نہیں بناتے؟‘

گلوکارہ کے منھ سے ایسا سُننا تھا کہ صاحب نے فوراً سے جہاز میں بیٹھے بیٹھے سِک پیپر بیگ پر ہی نئے بیگ کا ڈیزائن بنا ڈالا۔ (سک بیگ ہوائی سفر کے دوران جہاز میں مسافروں کو ضروری لوازمات کے ساتھ فراہم کیا جاتا ہے تاکہ قے یا اُلٹی کی صورت میں اسے بوقتِ ضرورت استعمال کیا جا سکے۔)

تاہم جہاز میں تیار ہونے والے اُس ڈیزان کردہ بیگ کو جمعرات کے روز پیرس کے سوتھیبیز میں پرانی چیزیں جمع کرنے والے ایک جاپانی نے خریدا تھا، جو گذشتہ ریکارڈ فروخت سے 439،000 یورو سے کہیں زیادہ ہے۔

آکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ ’نو کلکٹرز‘ یعنی پرانی چیزیں جمی کرنے والے نو شوقین افراد کے درمیان 10 منٹ تک بولی لگانے کا دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

ایک ہرمیز برکن بیگ کی قیمت تم کیا جانو بابو!خواتین کے بیگز، فیشن بھی، کارآمد بھی اور آرٹ بھی’400 روپے کے جوتے ایک لاکھ میں بیچ رہے ہیں‘: معروف کمپنی پرادا کی نئی ’کولہاپوری‘ چپلوں پر تنازع کیوں؟پاکستان سمیت مسلم ممالک کے صارفین کا فیشن برانڈ ’زارا‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیوں؟

سوتھیبیز میں ہینڈ بیگز اور فیشن کی عالمی سربراہ مورگن حلیمی کا کہنا ہے کہ ’چمڑے سے بنا یہ بیگ اس وجہ سے قیمتی تھا کہ یہ ایک لیجنڈ سے منصوب تھا جس کی وجہ سے اسے حاصل کرنے کے شوقین افراد سامنے آئے، بولی کا ایک دلچسپ مقابلہ ہوا اور غیر معمولی قیمت میں اسے حاصل کیا گیا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’برکن پروٹو ٹائپ بالکل وہی ہے، ایک غیر معمولی کہانی کا نقطہ آغاز جس نے ہمیں ایک جدید آئیکن، برکن بیگ، دنیا کا سب سے پسندیدہ ہینڈ بیگ دیا ہے۔‘

اینگلو فرانسیسی گلوکار اور اداکارہ کے لیے بیگ بنانے کے بعد ہرمس نے بیگ کو کمرشل پروڈکشن میں دیگر لوگوں کے لیے بھی پیش کیا جس کے بعد اس بیگ کو فیشن کی دُنیا میں خاص اہمیت حاصل ہوئی اور یہ لگژری کی ایک علامت کے طور سامنے آیا۔

Getty Images

اس برینڈ کے کُچھ بیگز کی قیمتیں ہزاروں ڈالر ہے اور ان کے حصول کے لیے لوگ برسوں انتظار بھی کرتے ہیں۔ تاہم ان بیگز کے ساتھ منفرد انداز اور سٹائل میں نظر آنے والی مشہور شخصیات میں کیٹ موس، وکٹوریہ بیکھم اور جینیفر لوپیز کے نام شامل ہیں۔

اس اصلی بیگ میں کچھ انوکھی خصوصیات موجود ہیں جیسے فرنٹ فلیپ پر برکن کے ابتدائی حروف کا موجود ہونا، کندھے پر لٹکانے کے لیے ایک ایسی بیلٹ جسے اس سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور بیلٹ کے ساتھ لگا نیل کلیپر۔ بیگ پر چند امدادی اداروں کے سٹیکرز بھی موجود ہیں جن کو وہ حمایت کیا کرتی تھیں، جیسا کہ ڈاکٹرز آف دی ورلڈ اور یونیسیف۔

2023 میں برکن 76 سال کی عمر میں وفات پا گئی تھیں۔ ایک دہائی تک یہ بیگ اُن کی ملکیت رہا۔ 1994 میں ایک ایڈز چیریٹی کے لیے فنڈز جمع کرنے کے دوران انھوں نے اسے فروخت کے لیے پیش کیا تاکہ اسے نیلام کر کے حاصل ہونے والی رقم کو عطیہ کیا جا سکے۔

بعد ازاں اسے پیرس میں لگژری بوتیک رکھنے والی کیتھرین بینیئر نے خرید لیا۔ یہ بیگ 25 سال تک ان کی ملکیت رہا اور اب جمعرات کو نیلام ہو گیا۔

سوتھیبیز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل سب سے مہنگے ہینڈ بیگ کا اعراز ’وائٹ ہمالیہ نیلوٹیکس کروکڈائل ڈائمنڈ ریٹورن کیلی 28‘ کے پاس تھا جو 2021 میں فروخت ہوا تھا۔

ایک ہرمیز برکن بیگ کی قیمت تم کیا جانو بابو!پاکستان سمیت مسلم ممالک کے صارفین کا فیشن برانڈ ’زارا‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیوں؟خواتین کے بیگز، فیشن بھی، کارآمد بھی اور آرٹ بھیساڑھے تین لاکھ روپے کی چھتری جو بارش کے پانی سے نہیں بچا سکتی’400 روپے کے جوتے ایک لاکھ میں بیچ رہے ہیں‘: معروف کمپنی پرادا کی نئی ’کولہاپوری‘ چپلوں پر تنازع کیوں؟شین کے سستے کپڑوں کے پیچھے چھپی چینی فیکٹریوں کی کہانی، جہاں مشینیں مزدوروں کے رات دن کا فیصلہ کرتی ہیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More