کراچی چیمبرسمیت تمام چیمبرز نے 19 جولائی بروز ہفتہ ملک گیرپرامن ہڑتال کا اعلان کردیا

ہماری ویب  |  Jul 11, 2025

شہرقائد کی تمام تجارتی ایسوسیشنز اور چیمبر کا حالیہ فنانس ایکٹ میں شامل کیے گئے کاروبار دشمن قوانین اور اقدامات کے خلاف ایک بھرپور احتجاج کا فیصلہ ، 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) محمد جاوید بلوانی کے مطابق ہڑتال دو لاکھ روپے کے قانون، گرفتاری کے اختیارات، ڈیجیٹل انوئسنگ، ای بلٹی جیسے دیگر کاروبار دشمن قوانین کے خلاف کی جارہی ہے, اپنے بیان میں جاوید بلوانی نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ ملک بھر کے اہم چیمبرز، تجارتی تنظیموں، کے سی سی آئی کے ممبران اور دیگر کاروباری اسٹیک ہولڈرز سے تفصیلی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے انھوں نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ کاروباری طبقے پر قانونی اور ریگولیٹری اقدامات کے ذریعے بڑھتی ہوئی ہراسانی اور دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

جاوید بلوانی نے کہا کہ موجودہ قوانین پالیسی سازوں کی زمینی حقائق سے مکمل لاعلمی کو ظاہر کرتے ہیں جو معیشت کو مزید نقصان پہنچائیں گے اور ٹیکس کی ادائیگی کی حوصلہ شکنی کریں گے، اور کاروبارکوغیررسمی شعبے کی طرف دھکیلیں گے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان کاروبار دشمن اقدامات کا جائزہ لے کر انہیں واپس لے، اور کراچی چیمبر سمیت تمام متعلقہ کاروباری نمائندوں سے بامعنی اور نتیجہ خیز مشاورت کرے تاکہ ایسے متوازن، عملی اور قابل قبول اصلاحات کی جا سکیں جو سب کے مفاد میں ہوں۔ صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ کراچی چیمبر کاروباری برادری کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور کاروباری مفادات کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا تاکہ ایک منصفانہ اور کاروبار دوست ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ اگر حکومت نے بروقت اور سنجیدگی سے اس مسئلے کا حل نہ نکالا تو ہڑتال کا دورانیہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More