مدارس میں نگرانی کا فقدان؟ بشریٰ انصاری کا ریاست سے فوری اقدام کا مطالبہ

سچ ٹی وی  |  Jul 26, 2025

سوات میں ایک مدرسے کے استاد کے مبینہ تشدد سے بچے کی ہلاکت نے کئی سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ مدارس کی مؤثر رجسٹریشن اور نگرانی کا نظام فوری طور پر نافذ کیا جائے۔

اپنے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ بعض مدارس میں ناتجربہ کار اور غیر تربیت یافتہ اساتذہ خوف کے ذریعے تعلیم دے رہے ہیں، جو اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کے ذمہ دار صرف اساتذہ نہیں، والدین بھی ہیں، جو بچوں کی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

"اگر بچہ مدرسے جانے سے انکار کرے تو اسے بہانہ نہ سمجھیں – یہ ایک انتباہ ہو سکتا ہے۔ والدین کی خاموشی بعض اوقات بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوتی ہے"۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ریاست، والدین، علما اور مدرسہ انتظامیہ — سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا تاکہ ایسے واقعات کا مؤثر تدارک ممکن ہو سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More