بشریٰ انصاری نے خاموش تماشائیوں سے سوال کر دیا

سچ ٹی وی  |  Jul 26, 2025

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوات میں ایک مدرسے میں مبینہ طور پر استاد کے ہاتھوں ایک بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف واقعے پر تشویش ظاہر کی بلکہ ریاست، مدارس اور والدین تینوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔

اداکارہ نے کہا کہ:"وقت آ گیا ہے کہ ریاست مدارس کی رجسٹریشن اور سخت نگرانی کو یقینی بنائے۔ کئی جگہوں پر ناتجربہ کار اساتذہ بچوں کو خوف کے ذریعے تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ اسلام کی اصل تعلیمات کے بالکل خلاف ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدارس میں تربیت یافتہ اور ذمہ دار اساتذہ کی کمی اور عدم توازن، ایسے افسوسناک واقعات کو جنم دے رہے ہیں جو اب معمول بن چکے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے صرف تعلیمی اداروں پر تنقید نہیں کی، بلکہ والدین کو بھی سخت الفاظ میں یاد دلایا کہ:"اگر بچے کہیں جانے سے منع کریں یا کسی بات پر پریشان ہوں، تو اُن کی بات کو بہانہ مت سمجھیں۔ انہیں سنیں، سمجھیں، اور ان پر رحم کریں۔ بچوں کی خاموشی اکثر کسی بڑے درد کی علامت ہوتی ہے"۔

اداکارہ نے معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محسوس کریں، کیونکہ:"خاموشی خطرناک ہے، اور اگر ہم اب بھی نہیں جاگے تو مزید جانیں ضائع ہوں گی"۔

بشریٰ انصاری اپنی سماجی حساسیت کے لیے جانی جاتی ہیں اور وہ اس واقعے کو ایک انتباہ کے طور پر دیکھتی ہیں، نہ کہ صرف ایک خبر۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More