پاکستان میں بٹ کوائن مائننگ کو توانائی سے عالمی معیشت تک رسائی کا ذریعہ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ملک کی اضافی توانائی کو مؤثر انداز میں استعمال کر کے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کی بجلی کی پیداواری صلاحیت 46,000 میگاواٹ ہے، جو موجودہ طلب سے کہیں زیادہ ہے۔ گرمیوں میں طلب 26,000 میگاواٹ جبکہ سردیوں میں صرف 10,000 میگاواٹ تک محدود رہتی ہے۔
موسمی اتار چڑھاؤ کے باعث پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو بٹ کوائن مائننگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے، اور حالیہ منصوبے کے تحت 2,000 میگاواٹ بجلی اس مقصد کے لیے مختص کی جائے گی۔
بٹ کوائن مائننگ بغیر درآمدات کے آمدنی کا ذریعہ اور زرمبادلہ میں اضافے کا باعث ہو گا، حکومت نجی شعبہ کے ساتھ مل کر بٹ کوائن مائننگ سے ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔
بٹ کوائن مائننگ حکومت کے لیے آمدن اور جدید ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے باعث نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ ہے، آئی پی پیز کی صلاحیت کا بہتر استعمال، ملکی گرڈ کا استحکام ممکن بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔